
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور بھارت نے اسلام آباد اور نئی دہلی میں سفارتی چینل کے زریعے ایک دوسرے کی تحویل میں قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ کیا پاکستان نے پاکستانی جیلوں میں قید 254 بھارتی شہریوں اور ماہی گیروں کی فہرست حوالے کی جبکہ ہندوستان نے ہندوستانی جیلوں میں قید 452 پاکستانی یا مانے جانے والے پاکستانی شہری قیدیوں اور ماہی گیروں کی فہرست دی۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان کی جانب سے لاپتہ 38 پاکستانی دفاعی اہلکاروں کی فہرست بھی دی گئی جو ممکنہ طور پر 1965 اور 1971 کی جنگوں کے بعد سے بھارت کی تحویل میں ہیں جبکہ پاکستان نے ہندوستان میں اپنی سزا پوری کرنے والے تمام پاکستانی قیدیوں کی فوری رہائی اور وطن واپسی کا بھی مطالبہ کیا ہے