
190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی اڈیالہ جیل سماعت کے موقع پر ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفر عباسی نے اپنے دلائل میں موقف اختیار کیا کہ بشریٰ بی بی کی گرفتاری مطلوب نہیں ، چیئرمین نیب نے ان کے وارنٹ آف اریسٹ جاری نہیں کئے
سردار مظفر عباسی نے کہا کہ جب وارنٹ آف اریسٹ جاری نہیں ہوئے تو درخواست ضمانت غیر موثر ہے، 10 ماہ قبل بھی ہمارا یہی موقف تھا کہ بشری بی بی کے وارنٹ آف اریسٹ جاری نہیں ہوئے۔
نیب کا موقف سننے کے بعد احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد علی وڑائچ نے بشریٰ بی بی کی ضمانت منظور کر لی ۔ریفرنس کی مزید سماعت پانچ جولائی تک ملتوی کر دی گئی۔سماعت کے دوران استغاثہ کے تین گواہان پر وکلاء صفائی نے جرح مکمل کر لی، ریفرنس میں مجموعی طور پر 27 گواہان پر جرح مکمل کی جا چکی ہے