
پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز اور حکومت کے مذاکرات ناکام ہو گئے ۔ پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی کا 5جولائی کی صبح 6 بجے سے ملک بھر کے پیٹرول پمپس بند کرنے کا اعلان۔ وزیر خزانہ، چیئرمین ایف بی آر اور چیئرمین اوگرا سے ملاقاتیں ہوئیں ،مذاکرات میں کوئی نتیجہ نہ نکلا۔ ہڑتال کا دورانیہ ایک دن سے زیادہ بھی ممکن ہے 4جولائی تک کا پیٹرول پمپس پر رکھیں،پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی کے صدر کے مطابق کل رات سے ملک بھر کے پمپس ڈرائی ہونا شروع ہو جائیں گے، جب تک حکومت اس کو واپس نہیں لیتی کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے، ملک بھر میں 14ہزار ڈیلرز اپنے پمپ 5 جولائی سے بند کر دیں گے۔