
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں علی محمد خان کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کا بھوک ہڑتال کرنے کا کہنا ثابت کرتا ہے کہ اگر نوبت یہاں تک اگئی ہے تو اس کی وجہ بانی پی ٹی آئی کو انصاف نہ ملنا ہے۔ان تمام معاملات کا سیاسی حل نکلنا ضروری تھا۔ آج بانی پی ٹی آئی نے یہ بات بھی کی کہ حقیقی جمہوریت کے لیئے عوام کے مینڈیٹ کا تحفظ ضروری ہے،ملک میں جمہوریت نہیں تو پھر اس نظام کا کیا فائدہ۔ کل اسلام آباد کے جلسے کے متعلق بانی پی ٹی ائی نے عوام کو پیغام دیا کہ میں ان سے کبھی کمپرومائز نہیں کروں گا، حقیقی آزادی کے لیئے میری جدوجہد جاری رہے گی۔ ہزارہ میں بھی جلسہ ہے بانی پی ٹی ائی نے ہزارہ والوں کے لیئے پیغام بھیجا ہے کہ میری عوام کو کہنا وقت کے یزیدوں کے سامنے کبھی نہیں جھکوں گا غلامی سے موت بہتر ہے۔