
روف حسن نے پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں آج این او سی ملا ،ایک دن بھی نہیں تھا کہ تیاری کی جائے ۔لیکن اگر یہ اجازت نہ بھی دیتے تو ہم نے جلسہ کرنا تھا ۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈی سی آفس سے ہمارے بندے اٹھائے گئے ۔ رضوان احمد صبح سے لاپتہ ہوگئے ہیں، اب ہمیں پتہ چلا ہے کہ وہ ایف آئی اے کے پاس ہے۔روف حسن نے مزید کہا کہ ریاستی فسطائیت کا مقابلہ کررہے ہیں۔ پاکستان کی 76 سالہ تاریخ میں اس قسم کا جبر نہیں دیکھا۔ رضوان کو بازیاب کرانے کیلئے عدالت سے رجوع کرینگے۔مزید بولے کل ہمارا ترنول میں جلسہ ہونے جارہا ہے۔