
وزارت داخلہ میں ہونے والے اجلاس میں سیکورٹی اداروں کے افسران نے بھی شرکت کی۔۔۔ اجلاس میں جلسے سے متعلق درخواستوں کو بھی جائزہ لیا گیا۔۔۔۔۔ ڈپٹی کمشنر کی طرف سے دی جانے والی اجازت کا موجودہ سکیورٹی خدشات کے تناظر میں از سر نو جائزہ لیا گیا۔۔۔۔۔ چیف کمشنر اسلام آباد نے درخواستوں، سیکورٹی کی موجودہ صورت حال۔ محرم الحرام کی آمداور سیکورٹی خدشات اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی سفارشات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر کی طرف سے جلسے کا NOC معطل کرنے کا فیصلہ کیا،انتظامیہ کے مطابق جلسے کے این او سی کی معطلی کا فیصلہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لئے کیا گیا ہے۔ اسلام اباد میں امن عامہ کو برقرار رکھنا اور شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ہماری ترجیح ہے۔۔۔۔