
smart
جہلم ویلی کا جھومر چھمب گاوں ہے جہاں آزاد کشمیر کی سب سے بڑی آبشار… پانی سے دھواں نکالتی ہر وقت جھومتی اور رقص کرتی یے….
چھمب چھوٹا سا گاوں ہے مگر اس کے فطرت اور سادگی کے نظاروں سے دل نہیں بھرتا ہے.
یہ گاوں سبز پہاڑ کی گود میں ننھے بچے کی طرح ہے جو ہزار قدم کے بعد ختم ہوجاتا ہے مگر اس کی دلکشی سے بندہ سیر نہیں ہوپاتا ہے. یہاں صاف و شفاف نالہ قاضی ناگ شور مچاتے بہتا ہے ساتھ ہی جھرنوں اور چشموں کا پانی بھی گنگناتے ہیں… علاقہ نیٹ اینڈ کلین کی خوبصورت مثال ہے.. کم آبادی ہے اور فی الحال یہ علاقے قبضہ اور ہوٹل مافیا سے پاک ہے. یہاں سیاح ٹھہرنا چاہیں تومقامی لوگوں کے گھروں میں اکاموڈیشن رہائش کا بندوبست مناسب ریٹ پر دستیاب ہے…
آج کل چھمب سبزہ میں گرا ہوا ہے مکئی قد کاٹ نکال چکی ہے.. اور درخت بھی سبز لباس میں ملبوس ہیں… یہاں پانیوں کا نیچرل میوزک دل بہلاتا ہے اور مست آبشار دھمال ڈالی ہوئی ہے…
گنگا چوٹی کی سیر کے بعد میری اگلی منزل نیلم کی رتی گلی جھیل تھی لیکن اس سے پہلے دیرینہ دوست عمر فاروق کی رہائش پر لطیف ڈار سے ملاقات ہوگئی.. یہ غیر متوقع اور دلچسپ اتفاق تھا…
یہیں سے رتی جھیل کا پروگرام بدل گیا اور جہلم ویلی کے نظاروں سے آنکھوں کو ٹھنڈک پہچانے کا پروگرام بنا..
پی ٹی وی کے پروڈیوسر لطیف ڈار کے ساتھ یہ سفر بڑا ہی مزے دار رہا…
چھمب واٹر فال کا سنا تھا.. ویڈیوز بھی دیکھی تھیں لیکن ہر کوئی روڑ کی حالت سے ڈراتا تھا ساتھ ہی یہ موقف بھی اپنایا جاتا تھا کہ یہاں واٹر فال کے علاوہ کچھ نہیں… پر خطر سڑک ہے پہاڑ ہی پہاڑ ہیں.. بس…
لیکن یقین مانیے یہ علاقہ انتہائی خوبصورت اور محفوظ ہے.. سڑک بہترین ہے اور فیملی کے ساتھ ٹیور کرنے کا بہترین مقام ہے.. مظفر آباد سے صرف دو گھنٹے کی ڈرائیو ہے وہ بھی بالکل آسان… مہران گاڑی بھی بآسانی جاتی ہے. ہاں پانچ چھ کلو میٹر سڑک آف روڈ ہے لیکن یہاں جیپ میں بیٹھ کر 15 منٹ ہچکولے یا جھولے کھانے والا سفر ہے…
واٹر فال کا نظارہ اپنی جگہ یہاں صفائی ستھرائی بھی بے مثال ہے..
راستے میں چھوٹے چھوٹے مقامات بھی ہیں جہاں آپ قاضی ناگ نالہ کے چھم چھم کرتے شفاف پانیوں کو انجوائے کرسکتے ہیں..
عمومی طور پر یہاں جانے والے لوگوں کی منزل آبشار ہی ہوتی ہے.. لیکن بھلا جیب ڈرائیور عبدالرزاق کا جنہوں نے واپسی کی سواریوں کے بوجھ کے باعث ہمیں ٹالتے ہوئے آگے گاوں جانے کا مشورہ دیا… ڈرائیور کا مشورہ خوشگوار ثابت ہوا. گاوں پہنچ کر احساس ہوا ہے واٹر فال سے واپسی ہوتی تو اصل دلکشی سے محروم رہ جاتے…
یہاں شفاف پانی کے نالے اور جھرنوں کے پاس چائے کی چسکیوں کا جو مزہ ہے5وہ فائیو سٹار ہوٹل سیرینا میں نہیں…
ڈار صاحب جیسے دوست ساتھ ہو دل کرتا ہے ایک کپ اور…
اور اگر دل کی دنیا کی رانی ساتھ ہو تو… پانی میں آگ لگ سکتی ہے…