
سرینگر..
مقبوضہ کشمیر میں مسلح جدوجہد پھر زور پکڑنے لگی. چوبیس گھنٹوں کے دوران فریڈم فائٹرز کی جانب سے بھارتی فوج پر تین حملے کیے گئے. جن میں 4 اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق ہوچکی ہے.
بھارتی میڈیا کے مطابق کلگام میں گزشہ روز بھارتی فورسز پر دو مقامات پر دو حملےکیے گئے جن میں فوج کے دواہلکار مارے گئے.
اج صبح راجوری میں بھارتی کیمپ پر حملہ ہوا. بھارتی میڈیا کے مطابق کیمپ پر تابڑ توڑ گولیاں اور گولے برسائے گئے. حملے میں دو اہلکاروں کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں تاہم یہ زیادہ بھی ہوسکتی ہے.