
چیف جسٹس قاضی فائزعیسی کی سربراہی میں 4 رکنی بینچ نے سابق ڈپٹی اسپیکرقومی اسمبلی قاسم سوری کی ڈی سیٹ کرنے کے الیکشن ٹربیونل فیصلے کیخلاف اپیل پرسماعت کی ، چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ سوچ رہے ہیں اس کیس میں کیا کریں کیا قاسم سوری سے رابطہ نہیں ہے وکیل نعیم بخاری بولے کہ صرف مجھے سن لیں اورفیصلہ دے دیں قاسم سوری کے ساتھ ابھی تک رابطہ نہیں ہوا چیف جسٹس نے کہاکہ آپ کلائنٹ کوپکڑکرتو نہیں لا سکتے انہیں بتائیں کہ سپریم کورٹ کوایسے استعمال نہیں ہونے دیںگے نعیم بخاری نے کہاکہ جوبھی کرنا ہے جلدی سے کردیں مجھے حکم دیتے ہیں توکیس چھوڑدیتا ہوں چیف جسٹس نے کہاکہ میں اتنے خوبصورت شخص کوکیسے کہہ سکتا ہوں کہ کیس چھوڑ دیں جسٹس مسرت ہلالی نے پوچھاکہ قاسم سوری کورٹ سے کیوں بھاگ رہے ہیں انکو بنچ کا پیغام پہنچائیں وکیل نعیم بخاری نے کہاکہ کوئی رابطہ ہی نہیں ہے توپیغام کیسے بھیجوں؟ عدالت نے سماعت غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی کردی۔۔