
پشاور موڑ بازار میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ، ریسکیو سمیت دیگر امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں۔لیکن آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے بازار کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔۔۔سی ڈی اے کے فائر فائٹر آگ پر قابو پانے کی کوشش بھی بے سود رہی ۔۔
آگ بجھانے میں پاک بحریہ نے بھی سول انتظامیہ کی مدد کی، پاک بحریہ کی ٹیم اور 2 فائر ٹینڈرز نے آگ بجھانے میں حصہ لیا۔ ضلعی انتظامیہ کے حکام بھی وہاں پہنچ گئے ہیں جو آگ بجھانےکے عمل کی براہ راست نگرانی کر رہے ہیں ۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ 700 سے زائد دکانوں اور اسٹالز کو نقصان پہنچا ہے، اتوار بازار کے گیٹ نمبر 7 کو مکمل سیل کردیاگیا ہے۔کسی بھی غیر متعلقہ شخص کو اندر جانے کی اجازت نہیں ۔۔۔
انتظامیہ نے یقین دہانی کرائی کہ دکاندار سامان اٹھانے کے لیے اپنی قیمتی جان کو خطرے میں نہ ڈالیں، وزیراعظم کی ہدایت ہے جس کا بھی نقصان ہے اس کو ادائگی کی جائے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔