
نیلم۔۔
نیلم ویلی آزادکشمیر میں خوفناک ٹریفک حادثے میں تیرہ افراد جاں بحق ہو گئے.
پولیس کے مطابق حادثہ دیولیاں لیسوا بائی پاس کے مقام پر ٹیوٹا جیپ کو پیش آیا..
!ابتدائی اطلاع کے مطابق 15 سے زائد فراد گاڑی پر سوار تھے . گاڑی حادثہ کا شکار ہو کر دریائے نیلم کے کنارے گہری کھائی میں جاگری . ریسکیو کے مطابق حادثہ میں13 افراد جاں بحق ہوئے ہیں . حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد میں خواتین بھی شامل ہیں.
جیپ حادثہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق وادی نیلم لوات سے بتایا جارہا ھے.