
عائشہ زہری بلوچستان کے پسماندہ علاقے آواران میں ڈپٹی کمشنر تعینات کی گئی ہیں .نانہوں نے بلوچستان میں امن و استحکام کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کیا .بی ایل ایف کے دہشتگردوں کیخلاف بےحد بہادری سے جنگ لڑی اور دشمن کو تمام مذموم مقاصد میں ناکام کیا
آواران بلوچستان کے سب سے زیادہ دہشتگردی سے متاثرہ علاقوں میں سے ایک ہے اور عائشہ زہری نے دہشتگردوں کے مکمل خاتمے کے عزم کا اظہار کیا
عائشہ زہری کہتی ہیں کہ بلوچستان کے پسماندہ علاقوں میں عوام کے مصائب و مشکلات کو حل کرنا میری اولین ترجیحات میں سے ہے،
وزیر اعلیٰ بلوچستان کے حکم پر ڈپٹی کمشنر عائشہ زہری نے آواران کی تمام پسماندہ تحصیلوں میں کھلی کچہری کا کامیاب انعقاد کیا
ڈپٹی کمشنر عائشہ زہری آواران کی عوام کے مسائل اور سیکیورٹی سے متعلق مشکلات کو حل کرنے کیلئے بھرپور کارکردگی کا مظاہرہ کررہی ہیں
آواران زرعی لحاظ سے انتہائی اہم علاقہ ہے لیکن سیکیورٹی خدشات کے باعث عوام بے حد مشکلات کا شکار ہے
عائشہ زہری نے اپنی بہادری اور ثابت قدمی سے آواران کو واپس امن کے راستے پر گامزن کیا
بلوچستان میں خاتون نے پہلی بار ڈپٹی کمشنر کے عہدے پر فائز ہوکر ثابت کردیا کہ جذبے سچے ہوں تو مشکلات کچھ نہیں بگاڑ سکتیں