
ذرائع کہتے ہیں کہ وفاقی کابینہ نے کمرشل صارفین کے لیےبجلی کےبنیادی ٹیرف میں8.04 روپے اضافے کی منظوری دے دی ۔۔۔ جولائی سےکمرشل صارفین کا فی یونٹ ٹیرف77 روپے15 پیسے تک پہنچ جائے گا۔۔۔۔ زرعی صارفین کے بنیادی ٹیرف میں فی یونٹ6روپے62 پیسے اضافہ منظور کیا گیا۔۔۔۔ جولائی سےزرعی صارفین کا فی یونٹ ٹیرف46 روپے83 پیسے تک ہوجائے گا۔۔۔۔۔ جنرل سروسزکے لیے بجلی کا فی یونٹ ٹیرف6روپے98 پیسے بڑھانے کی منظوری دی گئی۔۔۔۔ جولائی سےجنرل سروسزکے لیے فی یونٹ بجلی کاٹیرف61 روپے03 پیسے ہوجائےگا۔۔۔۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ نے بلک صارفین کے لیےبجلی کےفی یونٹ ٹیرف میں 5 روپے 51 پیسے اضافے کی منظوری بھی دے دی۔۔۔۔ جولائی سےبلک صارفین کا فی یونٹ ٹیرف 59 روپے 96 پیسے تک پہنچ جائےگا۔۔۔۔۔ وفاقی کابینہ نےصنعتی صارفین کے لئے بجلی کا بنیادی ٹیرف برقرار رکھنے کی منظوری دی۔۔۔۔