
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ریلی کے شرکاء سے خطاب کیلئے اسٹیج پر موجود تھے،جیسے ہی انہوں نے اپنے حامیوں سے خطاب شروع کیا تو گولیاں چلنا شروع ہو گئیں ۔غیرملکی خبر رساں اداروں کے مطابق فائرنگ سے سابق امریکی صدرزخمی ہو گئے ۔اسٹیج سے واپسی پر ٹرمپ نے حامیوں کی طرف فضا میں مکا بھی لہرایا۔ صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر انتخابی ریلی کے دوران حملے کی شدید مذمت کی ہے ۔۔۔ صدر اور وزیراعظم کا کہنا ہے کہ سیاسی عمل میں ہرقسم کا تشدد قابل مذمت ہے، مشکل وقت میں ہماری ہمدردیاں اور نیک خواہشات ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے خاندان کے ساتھ ہیں۔۔۔