
صارفین کیلئے ادائیگی میں سہولت، قابل اعتماد اور راست سے مربوط تیز رفتار جدید ڈیجیٹل ادائیگی سلوشنز متعارف کرایا جائے گا
رقمی اسلامک ڈیجیٹل بینک پاکستان نے معروف پیمنٹ ٹیکنالوجی کمپنی پے سیس لیبزپرائیویٹ لمیٹڈ سے شراکت داری کا اعلان کیا ہے، جس کا مقصد پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگی کے منظر نامے میں انقلاب لانا ہے۔
اس اشتراک کا مقصد راست جیسے فوری ادائیگی کے نظام سے مربوط ایک جدید ڈیجیٹل ادائیگی کا حل تیار کرنا ہے۔ پے سیس لیبزجو ادائیگی کی جدید ٹیکنالوجیز تیار کرنے میں اپنی مہارت کے لیے مشہور ہے، رقمی کی ڈیجیٹل ادائیگی خدمات میں اضافے اور اس بات کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی کہ اس کے صارفین ڈیجیٹل بینکنگ خصوصیات اور خدمات کی ایک وسیع دنیا تک بغیر کسی رکاوٹ کے محفوظ رسائی حاصل کرسکیں۔
رقمی اسلامی ڈیجیٹل بینک پاکستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسرعمیر اعجاز نے اس شراکت داری کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا، ”رقمی ڈیجیٹل بینک میں ہمارا مشن عوام کو بااختیار بنانے والے جدید بینکاری سلوشنز فراہم کرکے پاکستان کی ترقی کی رفتار کو تیز کرنا ہے۔ ہمارا مقصد صارفین کو غیرمعمولی خدمات فراہم کرنا اور سب کے لیے مالیاتی رسائی کو یقینی بنانا ہے۔ پے سیس لیبز کے ساتھ یہ اشتراک ڈیجیٹل دور کے لیے تیار کردہ ایک جامع بینکاری حل متعارف کرانے کے ہمارے سفر میں ایک اہم لمحہ ہے۔ پاکستان کے فن ٹیک منظر نامے میں پے سیس لیبزLabs کی مہارت سے استفادہ کرتے ہوئے ہم آئندہ نسل کے لیے ادائیگی کی ایسی خدمات فراہم کرنا چاہتے ہیں، جو بے مثال سہولتوں، تیزی اور بھروسے سے مزین ہو۔“
رقمی اسلامک ڈیجیٹل بینک پاکستان کے ہیڈ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی/ انجینئرنگ جاوید شیر علی نے کہا، ” پے سیس لیبزسے ہماری شراکت داری پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں میں انقلاب لانے کے ہمارے مشن میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔ جدید ادائیگی کی ٹیکنالوجیز میں پے سیس لیبزکی مہارت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ہم اسلامی مالیاتی اصولوں پر عمل کرتے ہے ہموار اور تبدیلی لانے والی ڈیجیٹل ادائیگی خدمات فراہم کرنا چاہتے ہیں۔ بہتر مالی شمولیت اور آسان رسائی کے وژن کے ساتھ یہ تعاون زیادہ مربوط اور مالی طور پر بااختیار پاکستان کے لیے جدید ترین ادائیگی کے حل کو ممکن بنائے گا، جس سے روایتی بینکاری اور ڈیجیٹل مستقبل کے درمیان فرق کو ختم کرنے میں مدد ملے گی۔“
پے سیس لیبزکے چیف ایگزیکٹیو آفیسرکریم جندانی نے اس شراکت داری پر اپنے جوش و خروش کا اظہار کرتے ہوئے کہا، ”یہ اشتراک فن ٹیک کے شعبے میں جدت طرازی اور بہترین کارکردگی کے لیے پے سیس لیبزکے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ ہم پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگی کے حل کو بہتر بنانے کے لیے رقمی کے ساتھ کام کرنے پر بہت پُرجوش ہیں، تاکہ ایک زیادہ جامع اور موثر ادائیگی کا ایکوسسٹم تشکیل دیا جاسکے۔“
اس جدید شراکت داری کا مقصد پاکستان بھر کے صارفین کے لیے ڈیجیٹل ادائیگی سلوشنز میں اضافہ کرنا ہے، جس سے رقمی کے تمام صارفین فائدہ اٹھاسکیں گے اور پے سیس لیبزکے یونیفائیڈ پیمنٹ پلیٹ فارم کے ذریعے فوری ادائیگی کی خدمات سے مستفید ہوسکیں گے۔