
بانی پی ٹی آئی اور اہلیہ بشریٰ بی بی توشہ خانہ کیس میں آٹھ آٹھ روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے،،،،احتساب عدالت کاملزمان کو بائیس جولائی کو دوبارہ پیش کرنیکاحکم۔ راولپنڈی اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ ریفرنس میں نیب ٹیم کی جانب سے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعاکی گئی جبکہ وکلاء صفائی نے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کی۔ عدالت نے وکلاکے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ سنادیا۔ احتساب عدالت کے جج محمد علی وڑائچ نے پہلے بانی پی ٹی آئی اوراہلیہ بشریٰ بی بی کا چھ، چھ روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا، بعد میں ملزمان کے وکلاکی استدعا پر ریمانڈ میں مزید دو،دو روز کااضافہ کردیاگیا،دونوں ملزمان کو ریمانڈ مکمل ہونے پربائیس جولائی کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔۔۔۔۔۔۔۔