
بس بہت ہو گیا،وفاقی حکومت کا جارہانہ انداز،پاکستان تحریک انصاف کے خلاف سخت اقدامات کا فیصلہ کرلیا۔ پی ٹی آئی کو ملک میں عدم استحکام کی ذمہ دار قرار دے کر بحیثیت سیاسی جماعت پابندی عائد کرنے کا اعلان کر دیا۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف اور ملک اب مزیدایک ساتھ نہیں چل سکتے۔
وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ سپریم کورٹ نے بغیر مانگے پی ٹی آئی کو ریلیف دے دیا،حکومت اور اتحادی جماعتوں نے سپریم کورٹ کے اس فیصلے کے خلاف نظر ثانی دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
عطاء تارڑ نے بتایاکہ اسمبلیاں توڑنے پر سابق صدر، وزیر اعظم اور دیگر ذمہ داران کے خلاف آرٹیکل سکس کی کارروائی بھی کی جائےگی ۔۔
وفاقی وزیر ا طلاعات نے کہاکہ ایسے تمام افراد جو بیرون ملک بیٹھ کر ملک کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں ، ان کے پاسپورٹ بلاک کیے جائیں گے ۔۔
عطاء تاررڑ کاکہناتھا کہ 2014 کے دھرنوں سے آج تک ایک مخصوص مائنڈ سیٹ کو پروان چڑھایا جارہا ہے۔۔