
یوں تو آزاد کشمیر کا چپہ چپہ خوبصورتی میں اپنی مثال آپ ہے لیکن چار بیاڑ کے دلکش مناظر کا کوئی ثانی نہیں ۔۔۔یہ آزادکشمیر کا خوبصورت اور اہم سیاحتی مقام ہے۔۔
چار بیاڑ بساری آزادکشمیر کے ضلع سدھنوتی کی تحصیل بلوچ میں واقع ایک خوبصورت سیاحتی مقام ہے۔۔
اس سیاحتی مقام کی سب سے خاص اور حیران کُن بات یہ ہے کہ یہاں سے مقبوضہ کشمیر،ایل۔او۔سی،پونچھ شہر، دریائے پونچھ، منگلا ڈیم اور پیر پنجال کے علاوہ آزادکشمیر کے سات اضلاع کا نظارہ کیا جا سکتا ہے۔۔