
جموں
مقبوضہ کشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں ایک حملے میں ایک افسر سمیت 6 بھارتی فوجی ہلاک اورشدید زخمی ہو گئے ۔
خبررساں ادارے کے مطابق یہ حملہ ضلع ڈوڈہ کے علاقے ڈیسا میں بھارتی فوج ، پیراملٹری فورسز اور پولیس کے اسپیشل آپریشنز گروپ کی جانب سے شروع کی گئی محاصرے اور تلاشی کی ایک مشترکہ کارروائی کے دوران ہوا
۔حملے میں ایک فوجی افسر سمیت 6 بھارتی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ۔ قابض بھارتی فوج کا کہنا ہے کہ علاقے میں اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے اور آخری اطلاعات آنے تک آپریشن جاری تھا ۔