
بنگلہ دیش میں کشیدہ صورتحال۔۔ ڈھاکہ میں پاکستانی ہائی کمیشن نے بنگلہ دیش میں پاکستانی طلبا کو اپنی حفاظت کے لیے ہر ممکن احتیاط برتنے اور احتجاج سے دور رہنے کا مشورہ دیا ہے۔
بنگلہ دیش میں پر تشدد مظاہرے ۔۔ دفتر خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستانی ہائی کمیشن نے طلباءکو اپنی حفاظت کے لیے ہر ممکن احتیاط برتنے، احتجاج سے دور رہنے اور کیمپس میں مقیم طلباکو اپنے ہاسٹل کے کمروں میں رہنے کا مشورہ دیا ہے۔ بیان میں مزیدکہا گیا کہ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے پاکستانی ہائی کمشنر سید معروف سے ٹیلی فونک رابطہ کیااورپاکستانیوں بالخصوص ڈھاکہ کے کیمپس میں مقیم طلبا کی فلاح و بہبود کا خیال رکھنے کی ہدایت کی۔۔پاکستانی ہائی کمشنر نے نائب وزیراعظم کو سکیورٹی کی صورتحال اور بنگلہ دیش میں پاکستانیوں کی خیریت کو یقینی بنانے کے لیے ہائی کمیشن کی جانب سے کیے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ہدایت کی کہ ہائی کمیشن پاکستانی طلبا کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے مقامی حکام کے ساتھ قریبی رابطے میں رہے۔پاکستانی ہائی کمشنر سید معروف نے بتایا کہ سفارت خانے نے مصیبت میں مبتلا افراد کی سہولت کے لیے ایک ہیلپ لائن کھولی ہے۔بنگلہ دیش میں پر تشدد مظاہروں کے دوران اب تک 6افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔۔