
ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان نے 15 جولائی کو بنوں چھاؤنی پر ہونے والے دہشت گردانہ حملے کے تناظر میں افغانستان کے لیے سخت در عمل کا اظہار کیا ہے ترجمان کے مطابق اج اسلام آباد میں افغانستان کے سفارتخانے کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا اور نہ صرف اس افسوسناک واقعے کی مذمت کی بلکہ سخت رد عمل پیش کیا اور افغان حکومت پر زور دیا کہ وہ مکمل تحقیقات کر کے بنوں حملے کے ذمہ داروں کے خلاف فوری موثر کاروائی کرے۔ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ بنوں حملے میں حافظ گل بہادر گروپ ملوث ہے جو تحریک طالبان پاکستان کے ساتھ مل کر پاکستان کے اندر متعدد دہشت گرد حملوں میں ملوث رہا ہے اور یہ گروپ سینکڑوں شہریوں اور قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کی ہلاکتوں کا ذمہ دار ہے ترجمان کے مطابق پاکستان نے افغانستان کے اندر دہشت گرد تنظیموں کی موجودگی پر اپنے شدید تحفظات کا اعادہ کیا ہے