
اسلام آباد۔۔۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے صنم جاوید کی گرفتاری سے متعلق کیس کی سماعت کی ، اٹارنی جنرل منصوراعوان نے عدالت کو اگاہ کیا کہ بلوچستان پولیس راہداری ریمانڈ کی استدعا پریس نہیں کررہی صنم جاوید کومزید کسی مقدمہ میں گرفتارنہیں کیا جائے گا صنم جاوید اب اپنے صوبے میں جا سکتی ہیں،
جسٹس حسن اورنگزیب نے صنم جاوید کے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ انٹرنیٹ پردیکھا کہ صنم جاوید بہت نامناسب زبان استعمال کرتی ہے، کیا آپ گارنٹی دیتے ہیں کہ صنم جاوید مزید نامناسب گفتگونہیں کرے گی؟
وکیل میاں علی اشفاق آئندہ نامناسب الفاظ استعمال نہ کرنے کی یقین دہانی کروائی ، عدالت نے دونوں فریقین کی یقین دہانی پر درخواست نمٹا دی ۔۔