
رپورٹ ۔۔۔مقصود منتظر
پاکستانی کرکٹر رانا نویدالحسن بگ بیش لیگ میں راولپنڈی ایکسپریس بن چکے ہیں۔
لیگ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے رانا نوید نے ایک بار پھر خود کو خوب منوالیا ۔ ان کی باولنگ کی رفتار اور تجربے کے ساتھ ساتھ ڈھلتی عمر میں پھرتی اور جذبے کو ہر کوئی داد دے رہا ہے ۔
پاکستانی پیسررانا نوید نے لیگ میں تباہ کن باولنگ کے ساتھ ساتھ اپنے لمبے بالوں اور ایگریشن سے بلے بازوں پر دہشت بٹھا رکھی ہے ، جو بھی بیٹر آتا ہے اس کی کانپیں ٹانگ جاتی ہیں اور وکٹ دیکر واپس پولین لوٹ جاتا ہے۔
جو بیٹر رانا کوبڑی شارٹ مارنے کی کوشش کرتا ہے اور اگلی ایک دو گیندوں میں اپنے وکٹ دیکر دل ہی دل میں یہ گانا گاتے ہوئے لوٹتا ہے ، رانا صاحب معاف کردو۔۔ غلطی مارے سے ہوگئی ۔۔
رانا نوید کے لمبے بال سب کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں ۔ وہ جب میدان میں اترتا ہے تو لگتا ہے کہ کوئی ریسلر ۔۔ ڈبلیو ڈبلیو ای۔۔ کے رنگ میں اتر آیا ہے ۔
سوشل میڈیا پر بھی رانا نویدالحسن کی خوب داد دی جارہی ہے ۔
ایک صارف نے ان کی حالیہ باولنگ اسپیل اور ایگریشن کو دیکھتے ہوئے کہا کہ
Rana Naveed was born in wrong era.
he took most wickets in first season of BBL
صارف کے کہنے کا مطلب یہ ہے کہ کاش رانا صاحب پاکستان کی موجودہ ینگ ٹیم میں ہوتے ہیں تو یقینا پاکستان کی باولنگ لائنگ کے سامنے کوئی ٹک نہیں پاتا۔
رانا نوید اب تک پندرہ شکار کرچکے ہیں
ان کی باولنگ سے متاثر ایک اور صارف نے لکھا ہے کہ
Rana is enjoying the main seat of BBL.
لیگ میں رانا نےاپنی ہی گیند پر ایک بیٹر کا فلائنگ کیچ بھی پکڑا جس پر کیمنٹریٹرز اور شائقین حیران و پریشان ہوگئے کہ بھلا اس عمر میں رانا نوید اتنے فٹ اور پھرتیلے ہیں ۔