
رپورٹ ۔۔۔ خوش باز غمگین
گرم چشمہ ضلع غذر، تحصیل یاسین کے خوبصورت وادی درکوت میں واقع ہے۔ درکوت خاص سے گرم چشمے کا سفر تقریباً 12 سے 14 کلو میٹر پر مشتمل ہے، یہ راستہ نسبتاً آسان ہے۔
راستے میں خوبصورت قدرتی مناظرکا نظارہ کرتے ہو ئے تھکن کا احساس نہیں ہوتا اور وقت کا بھی پتہ نہیں چلتا۔
راستےمیں ایک جگہ روات بھی آپ کا استقبال کرے گا۔ یہ وہی جگہ ہے، جس کے بارے میں مستنصر حسین تارڑ نے اپنی کتاب "یاک سرائے” کے صفحہ نمبر 438-432 میں تفصیل سے تذکرہ کیا ہے۔
درکوت سے بروغول پاس کا راستہ بھی اسی چشمے سے ہوتا ہوا جاتا ہے۔
لوگوں کا ماننا ہے کہ اس گرم چشمہ سے مختلف جسمانی تکالیف سے شفاء ملتی ہے.
گرم چشمہ جانے کا صحیح وقت موسم گرما کے شروع میں یعنی جون اور موسم گرما کے آواخر یعنی اگست سمجھا جا تا ہے، اس کی وجہ شائد اس کا بہت زیادہ گرم ہونا ہو سکتا ہے۔ اس کی درجہ حرارت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ انڈا دس سے پندرہ منٹ میں پک جاتا ہے۔ اس چشمے کے پانی میں گندھک کے اثرات نمایاں ہیں۔