
آپ پاکستان کے کسی بڑے شہر کے شور میں ہو نگے ۔ شہر کی گھما گہمی میں گم ہونگے ۔ آپ روکے زار سنیں ۔
آپ آفس کے کام لے کر ٹینشن میں ہونگے ۔ معاش اور ترقی کے دوڑ کئی گم ہوئے ہونگے ۔ شہر کے تنگ اور گندی گالیوں سے تنگ آ ہوئے ہونگے۔ محدود فلیٹ اور تنگ مکانات میں رہ کر بور ہوئے ہونگے ۔ ایک روٹین سے تنگ ہوئے ہونگے ایک جیسا کام کر کے بیراز ہوئے ہونگے ۔
آپ کارپوریٹ سیکٹر برق رفتار کام سے عاجز ہونگے ۔ مگر اس ساری کہانی میں آپ سکون چاہتے ہونگے یقیناً ۔
آپ اپنا بیگ پیک کریں اور یہ جملہ لکھے ۔ سب کچھ جائے بھاڑ میں۔۔ ہم گئے پہاڑ میں ۔ اور پہاڑوں کی طرف رخ کریں کچھ لمحے سکون کریں ۔
گلگت بلتستان کی یہ خوبصورت وادیاں آپ کے استقبال کرنے کیلئے تیار ہیں ۔
گلگت بلتستان کی وادیاں آپ کو راحت و سکون فراہم کریں گے..آپ کم از کم اپنے لیے کچھ دن گزاریں گے. آپ گھٹن زدہ ماحول میں تنگ آ چکے ہوں گے یہاں آپ کا دماغ فریش ہوگا.
خوبصورت وادیاں آپ کو فطرت کے وہ رنگ دکھائی گی کہ آپ کو اللہ کا وجود سمجھ آئے گا. آپ کہیں نہ کہیں آپ کا دل اللہ کا ذکر کرنے لگے گا.