
یورپ فٹبال کپ کی چیمپئن اسپین کے ابھرتے اسٹار نیکو ولیمز کون ہے. یہ انتہائی دلچسپ اور حوصلہ افزا کہانی.ہے. نیکو کو اسٹار بنانے میں کس کا ہاتھ ہے یہ ہے مرکزی کہانی.
تقریباً تیس سال قبل ایک حاملہ خاتون ماریہ آرتھر جسکا پہلا بچہ شکم میں تھا اسنے اپنے ملک گھانا کو خیرباد کہا اور اپنے پیدل سفر پر روانہ ہوئی- وہ برکینافاسو مالی اور الجزائر سے گزری اور چلچلاتی دھوپ میں صحارا کا صحرا بھی پار کر لیا- وہ مراکش اور اسپین کے درمیان واقع مئیلیلا بارڈر کی باڑھ پر چڑھ کر دوسری پار اترنے میں کامیاب ہو گئی اور آخر کار ہسپانوی سطح مرتفع بلباؤ پار کر کے اسپین پہنچ گئی
آج اسی خاتون کا دوسرا بیٹا نیکو ولیمز اسپین کی فٹ بال ٹیم کا اہم کھلاڑی ہے اور اسکی ٹیم یورپ کی چیمپئن ٹیم ہے-
نیکو ولیمز نے اپنا گولڈ میڈل اپنی ماں کے نام کرتے ہوۓ کہا کہ میری ماں میری رول ماڈل ہے اور میری زندگی کی تحریک بھی….