
شمسی توانائی سے گھروں کو روشن کرنے کا سلسلہ تو جاری ہی تھا،گاڑیوں کی حد تک بھی سنا تھا لیکن اب جہاز بھی ۔جی ہاں جلد ہی سولر انرجی سے چلنے والے جہاز بھی بن جائیں گے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سولر اسٹریٹوس نامی سولر کمپنی نے سولر کی مدد سے برقی ہوائی جہاز کو دس ہزار میٹر کی بلندی پر اڑا کر نیا ریکارڈ بنانے کی کوشش کی ہے ۔اب یہ تجربہ کتنا کامیاب رہا اور اسے کمرشل لیول تک کب لے جایا جائے گا یہ کمرشل فلائٹس کے استعمال کے بعد ہی پتا چلے گا۔