
منی مرگ سال 2022 کے بعد کھلنے والی والی جنت نظیر وادی ہے۔
اس سے پہلے ٹورسٹس کیلئے بند تھی کیوں کہ ساتھ میں کارگل کا بارڈر ایریا لگتا ہے۔
استور سے 50 کلومیٹر دور چلم چوکی سے آپ کو رجسٹریشن کرانی پڑتی ہے . اگر آپ بائیک پر ایڈونچر کرنا چاہتے ہیں تو آپ کے پاس 150 cc بائیک ہونا ضروری ہے نہیں تو آپ کو جیپ پر جانا پڑے گا۔
چلم چوکی سے 20 کلومیٹر سفر کرنے کے بعد آے گا برزل ٹاپ جس کو گیٹ وے آف کارگل بھی کہا جاتا ہے ۔ وہاں ٹمپریچر تقریباً پورا سال منفی میں رہتا ہے۔ وہاں آپ کو فوجی انکل انرجیائل بھی پلائیں گے اور شاید آپ کا منہ دیکھ کر آپ کو ایک پیکٹ گفت بھی کر دیں۔
وہاں سے 10 کلومیٹر اترائی کے بعد ایک گاؤں آتا ہے منی مرگ، اس کی خوبصورتی دیکھ کر انسان دنگ رہ جاتا ہے ۔ پھر وہاں سے تھوڑا سا آگے دومیل گاؤں آتا ہے اور اس کے ساتھ ہے اس علاقے کا آخری ٹورسٹ سپاٹ رینبو جھیل جس کو پہلے ییلڈرام جھیل کہا جاتا تھا ۔ اور اسی جھیل والی جگہ سے 1999 والی کارگل جنگ شروع ہوئی تھی.
آپ بھی اپنی زندگی میں کم سے کم ایک بار یہ سپاٹ لازمی کریں۔