گھریلو حالات سےتنگ 5 بچوں کے باپ نے زندگی کا بوجھ اتار دیا

دی مائنڈ ڈاٹ پی کے

0

تحصیل کہوٹہ کے علاقہ بلوہا دھیری میں ایک شخص نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کر لی۔

پولیس کے مطابق خودکشی کرنے والے شخص کی شناخت شفیق خان ولد راج ولی کے نام سے ہوئی۔ خودکشی کرنے والے شخص کی عمر سینتالیس سال بتائی جاتی ہے اور وہ شادی شدہ تھے۔

خودکشی کرنے والے شخص کی تین بیٹیاں اور دو بیٹے ہیں۔

کہوٹہ پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال کہوٹہ منتقل کر دیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.