
پنجاب بھر میں فضائی آلودگی سے کیسے بچا جائے حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا پنجاب بھر میں پلاسٹک شاپنگ بیگز پر پانچ جون سے پابندی عائد کرنے کا فیصلہ سنا دیا اور "پلاسٹک کو نہ” مہم کا آغاز کیا جائے گا جس کا مقصد پلاسٹک بیگ سے پیدا ہونے والے مسائل سے چھٹکارا حاصل کرنا ہے۔پلاسٹک بیگ سہولت یا تباہی کا سبب ۔پلاسٹک بیگ کا استعمال ملک بھر میں بڑے پیمانے پر کیا جاتا ہے لیکن اس کے بے حد استعمال کے نتیجے میں ماحول اور صحت پر بہت بڑااثر پڑ رہا ہے۔ پلاسٹک بیگ کی تیاری کے لیے استعمال ہونے والا مواد ماحولیاتی آلودگی میں اضافے کا سبب بنتا ہے ۔ پلاسٹک بیگ کو جلانے سے پیدا ہونے والا دھواں نہ صرف انسانی صحت بلکہ ماحولیاتی آلودگی پر بھی گہرا اثر ڈالتا ہے ۔پنجاب میں پانچ جون سے ہر قسم کے پلاسٹک بیگ کے استعمال پر پابندی عائد کی جائے گی ۔ یہ پابندی نہ صرف گھریلو صارفین بلکہ کمرشل پیمانے پر عائد کی جائے گی ۔ پلاسٹک بیگ کو پھینکنے کے بجائے اسے ری سائیکل کر کے استعمال کیا جا سکتا ہے لیکن یہ بیگ پھینک دئیے جا تے ہیں ہیں جو ماحول کی تباہی کا سبب بنتاہے ۔