
آرٹیسڈ انجکشن 75 ملی گرام کی فروخت اور استمعال پر پابندی عائد کر دی گئی ہے انجکشن کوالٹی ٹیسٹ کے معیار پر پورا نہیں اترا۔۔۔ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے آرٹیسڈ انجکشن کا پراڈکٹ ریکال الرٹ جاری کر تے ہوئے، انجکشن کے استمعال پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ترجمان ڈریپ کے مطابق آرٹیسڈ انجکشن کا سیمپل کوالٹی ٹیسٹ پر پورا نہیں اترا۔آرٹیسڈ انجکشن میں ایتھلین گلائیکول پایا گیا ہے جو کہ منفی اثرات کا حامل زہریلا مادہ ہے جو مرکزی عصابی نظام دل اور گردوں کے کے لیے نقصان دہ ہے اور جان لیوا بھی ثابت ہو سکتا ہے ڈریپ نے متاثرہ بیج مارکیٹ میں سپلائی نہ کرنے کی ہدایت کی ہے