
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔
انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی کی کور کمیٹی کے رکن ڈاکٹر خرم خورشید نے کہا ہے کہ 3 مئی کو 12 بج کر 50 منٹ پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ یہ مشن چین کے ہینان اسپیس لانچ سائٹ سے خلا میں بھیجا جائے گا، سیٹلائٹ آئی کیوب قمرکی لانچ کو ویب سائٹ سے لائیو ٹیلی کاسٹ کیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھاکہ آئی کیوب قمر کا ڈیزائن اور ڈویلپمنٹ چائنا اور سپارکو کے اشتراک سے تیار کیا، چاند کے جنوبی قطب سے اہم تصاویر بنانے کیلئے آئی کیوب قمر میں دو کیمرے نصب ہیں۔ جنوبی قطب چاند کا وہ حصہ ہے جو زمین سے نظر نہیں آتا اور اس حصے پر بہت کم تحقیق ہوئی ہے۔
مشن کامیابی پر پاکستان ایسا کرنے والا عالم اسلام کا پہلا جبکہ دنیا کا چھٹا جبکہ جنوبی قطب پر جانے والا بھارت کے بعد چین کے ساتھ دنیا کا تیسرا ملک بن جائے گا