
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آبادنےپیکا ایکٹ کے تحت درج مقدمہ میں پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ عروبہ کومل کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کر لی۔۔۔۔
جوڈیشل مجسٹریٹ شبیر بھٹی نے 50 ہزار مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی۔۔۔ عروبہ کومل کی جانب سے سردار مصروف ایڈوکیٹ عدالت پیش ہوئے۔۔۔۔ سردارمصروف ایڈوکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ اسی مقدمے میں پہلے سے دو خواتین کی ضمانت منظور ہوچکی ہے۔۔عروبہ کومل ایف آئی آر میں میں نامزد بھی نہیں ہیں۔۔ عروبہ کومل کو گزشتہ روز ڈیوٹی جج مرید عباس نے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا۔۔۔۔ ترجمان پی ٹی آئی رؤف حسن عروبہ کومل اور دیگر کارکنان کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہے۔۔۔۔