
فلسطین کے بلال محمد نۓ ویلٹر ویٹ چمپئین شپ جیت کر تاریخ رقم کردی ۔
بلال محمد کو گزشتہ روز مانچسٹر میں ایک متفقہ فیصلے کے تحت لیون ایڈورڈز کے مقابلے میں یو ایف سی تین سو چار کا فاتح قرار دے دیا گیا اس فیصلے کے تحت اب بلال محمد لیون ایڈورڈز کو ہراکر نئے ویلٹر ویٹ چمپئن بن گئے ہیں۔
جمائیکا میں پیدا ہونے اور برمنگھم میں پرورش پانے والے ایڈورڈز کو اگست 2022میں کمارو عثمان کے آخری ناک آئوٹ مرحلے میں 170پونڈ وزن کے مقابلے میں فاتح قرار دے دیاگیاتھا اس کے بعد اس کے اگلے سال اس نے اپنے ٹائٹل کا پہلی مرتبہ دفاع کرتے ہوئے نائجیریا نژاد امریکی کو ہرادیاتھا ،ایڈورڈ میں کولبی کوونگٹن پر سبقت کا متفقہ فیصلہ حاصل کرنے کا دعویٰ کیاتھا ،اتوار کی صبح بلال محمد نے 5 رائونڈ میں سخت مقابلے کے بعد ایڈورڈز کو ہرادیا ،
اس جیت کے بعد بلال نے فلسطین زندہ باد کا نعرہ لگایا اور اپنی تاریخی فتح جنگ زدہ فلسطینیوں کے نام کردی ہے ۔