
ریاستی اداروں کے خلاف سوشل میڈیا ٹرینڈ چلانے کا الزام ۔۔ پی ٹی آئی سوشل میڈیا کوآرڈینیٹراحمد وقاص جنجوعہ مشکل میں پڑ گئے۔۔ وزارت داخلہ کی جانب سے قائم مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی نے کام شروع کردیا۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا کوآرڈینیٹراحمد وقاص جنجوعہ کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا جا چکا ہے۔۔ تفتیش کے دوران یہ سامنے آیا کے ریاست پاکستان اور اداروں کے خلاف سیاسی پارٹی سیکرٹریٹ میں ایک منظم سیل کام کر رہا ہے۔۔ شامل تفتیش افراد روزانہ کی بنیادوں پر اندرونی اور بیرونی طاقتوں کے ساتھ مل کرسوشل میڈیا ٹرینڈ چلاتے تھے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ اِس معاملے کی تحقیقات کیلئے پانچ رکنی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔ جس میں آئی جی اسلام آباد پولیس، ایف آئی اے کے دو ڈائریکٹر سائبر کرائمز اور سی ٹی ڈبلیو، ڈی آئی جی انویسٹیگیشن اور ایس ایس پی سی ٹی ڈی اسلام آباد پولیس شامل ہیں۔۔ ذرائع کے مطابق تفتیش کے دوران ہوشربا انکشافات منظرعام پرآ رہے ہیں۔