
ایک تیراک جس نے پیراگوئے کی طرف سے پیرس اولمپکس میں حصہ لیا۔تیراک لوانا الونسو نے نو عمری میں ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ۔
لوانا ایک مشہور پرسنلٹی بھی ہیں ان کی فالورز انسٹاگرام پر تین لاکھ سے زائد ہیں ۔اتھیلیٹ 100 میٹر بٹرفلائی ریس کی ماہر کھلاڑی ہیں جب انہوں نے اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تو مداح بھی چونک گئے ۔
دوران ریس انہوں نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے کا موقع گنوایا تو انہوں نے اسے نقصان قرار دیتے ہوئے تیراکی سے ریٹائرمنٹ لے لی ہے۔ انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پر لکھا کہ میں اپنے ملک سے معذرت خواہ ہوں ایک ویڈیو میں ان کا کہنا تھا کہ میں اولمپک گیمز میں اپنے کیریئر کے اختتام پر خوش ہوں۔ یہ میری آخری ریس تھی۔ میں طویل عرصے سے تیراکی کر رہی تھی۔
تیراک نے سترہ سال کی عمر میں ٹوکیو 2020 اولمپکس میں حصہ لیا اور اس کے بعد بوڈاپیسٹ میں ہونے والی ورلڈ ایکواٹکس چیمپیئن شپ اور آسنسیون 2022 میں جنوبی امریکن گیمز میں بھی شرکت کی تھی۔