
اورنگزیب جو گزشتہ چھ برس سے تھیان جن میں رہ رہاہوں۔ میری گرمیوں کی تعطیلات حال ہی میں شروع ہوئی ہیں۔ لہٰذا میں یہاں پر شہر کی سیر کے لیے آیا ہوں۔ آئیں جانتے ہیں کہ سیاح اس مقام کو اتنا زیادہ کیوں پسند کرتے ہیں۔
اب ہم کشتی پر سوار ہو رہے ہیں۔ آپ یہاں سے آغاز کرتے ہیں۔
آپ لوگوں کو ‘تھیان جن آئی’ پر خوش آمدید۔ آپ میں سے اکثر نے اسے ویڈیوز میں دیکھا ہو گا مگر ہم اِسے براہ راست دیکھ رہے ہیں، لہذا یہ بہت شاندار ہے۔
کسی سیاحتی کشتی پر تھیان جن آنے کا یہ میرا پہلا اتفاق ہے۔ میں بہت سکون محسوس کر رہی ہوں۔
تھیان جن میں رات کے وقت کی روشنیاں، دریا کے مناظر اور ثقافت بہت دلفریب ہیں۔
اِس گھاٹ پر سب سے زیادہ سیاح اِس وقت آتے ہیں۔ گرمیوں کی تعطیلات کے آغاز کے بعد سے یہاں روزانہ آنے والے سیاحوں کی تعداد اپنی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے۔ اِن گرمیوں میں ہم نے ہر ایک کے لیے زیادہ ثقافتی رنگ اور تفریح فراہم کرنے کے لیے سوبر بار کی حامل ڈائننگ بوٹس اور ‘راک سمر’ کی پرفارمنس بوٹس بھی شامل کی ہیں۔
تو ٹھیک ہے دوستو۔ ہم نے یہاں پر چند خوبصورت مناظر دیکھے ہیں۔ تو چلیں اب کچھ تاریخ بارے جانتے ہیں۔
اوہ، یہ لفٹ چین میں اب بھی موجود ہے۔
جی ہاں۔ آستور ہوٹل میوزیم میں ایک امریکی اوٹس لفٹ 1924 میں متعارف کرائی گئی تھی۔ یہ لفٹ بہت کشادہ ہے مگر اِس میں زیادہ سے زیادہ چار مہمانوں ہی کی گنجائش موجود ہے۔ ہاتھ سے چلائی جانے والی اس لفٹ کے لیے خصوصی عملہ تعینات کیا گیا تھا۔
سات سو مربع میٹر سے زیادہ کا رقبہ ہوٹل کے میوزیم کے لیے وقف کیا گیا ہے۔ اِس میں تقریباً تین ہزار نمونے موجود ہیں۔ یہ میوزیم ہوٹل کا سا ماحول پیش کرتا ہے۔ مہمانوں کے کمروں میں رکھے گئے میز اور کرسیاں، جبکہ ڈائننگ روم میں رکھے گئے چھری کانٹے تاریخی نوادرات ہیں۔
یہاں کا طرز تعمیر اور ہر ایک چیز بہترین ہے۔ میں جاننا چاہ رہا تھا کہ کیا آپ موسم گرما کے دوران کسی قسم کی سرگرمیوں کا انعقاد کرتے ہیں؟
ہوٹل میں گرمیوں کے دوران بہت سی سرگرمیاں ہوتی ہیں۔ یہاں آنے والے رات کے اوقات می میوزیم کا دورہ کر سکتے ہیں، سکرپٹ ریڈنگ میں حصہ لے سکتے ہیں اور یہاں پر محافل موسیقی کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ آپ ایک صدی پرانے جیفانگ نارتھ روڈ تاریخی و ثقافتی بلاک اور ووداداؤ کے تاریخی شہری علاقہ کی سیر کا آغاز اِس ہوٹل سے کر سکتے ہیں۔ ہمیں اُمید ہے کہ آپ ہمارے ساتھ شہر کی سیر کے ذریعہ تھیان جن کی خوبصورتی سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔ ہم ایک شاندار موسم گرما سے لطف اندوز ہونے کے لیے دُنیا بھر سے تھیان جن آنے والے سیاحوں کو خوش آمدید کہنے کے منتظر ہیں۔