
وفاقی حکومت نے لاپتہ ہونے والے افراد کے لیے گرانٹ منظور کر لی ۔مسنگ پرسن کو کے لواحقین کو اس گرانٹ کے تحت پچاس لاکھ روپے دیے جائیں گے ۔
اس حوالے سے اعظم نذیر تارڑ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ریاست نے غیر معمولی فیصلہ کای ہے ۔انہوں نے کہا کہ 5 سال سے زیادہ عرصے والے گمشدہ افراد سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ یہ ریاست کا مخلصانہ رویہ ہے ۔
واضع رہے کہ لاپتہ افراد کے لواحقین کئی روز سے گوادر میں دھرنا دیے بیٹھے ہیں ۔
حکومت کی جانب سے یہ یقین دہانی بھی کروائی گئی تھی کہ تمام گرفتار افراد کو رہا کر دیا جائے گا۔