
رپورٹ… مقصود منتظر
مغل بادشاہ شاہ جہان نے اپنی چہیتی بیوی ممتاز کی یاد میں تاج محل بنایا جو دنیا کے سات بڑے عجائب میں شامل ہے. بیوی سے محبت کی یہ لازوال داستان ہے برصغیر کی جس کی زندہ مثال ہندوستان میں صدیوں سے موجود تاج محل ہے…
لیکن آجآپ کو ملواتے دور حاضر کے شاہ جہاں سے…
ارجنٹائن کے مارٹن اوریٹا نے شاہ جہاں کو پیچھے چھوڑ دیا. اس نے اپنی بیوی کی خواہش پوری کرنے کیلئے ایک ایسا شاہکار بنالیا جس سے دیکھ کر عقل دھنگ رہ جاتی ہے.
مارٹن نے قصبہ پمپاس میں ایک ایسا باغ بنایا جو ہوبہو گٹار کی شکل کا ہے. وسیع زمین پر پھیلےیہ باغ سات ہزار درختوں پر مشتمل ہے. باغ میں لگے درخت مختلف اقسام کے ہیں جنہیں گٹار کی شیپ کے مطابق لگایا گیا..
2011 میں باغ کی تعمیر ہوئی جو اب سر سبز و شاداب باغ بن چکا ہے..
مارٹن کے مطابق یہ اس کی بیوی کی خواہش تھی جسے وہ بہت پیار کرتا تھا. مارٹن کی بیوی اس دنیا میں نہیں ہے لیکن اس کے دیوانے نے اس کا نام اور میاں بیوی کی محبت کی داستان درختوں سے زمین پر لکھ کر امر کردیا…
مارٹن پیشہ کے لحاظ سے کسان جبکہ اس کی بیوی ڈاکٹر تھی. مارٹن کی بیوی کو گٹار بجانا پسند تھا. اسی لیے اس نے مرحومہ کیلئے خوبصورت اور منفرد باغ تعمیر کرکے اپنی محبت کو خراج عقیدت پیش کیا…
گوگل ارتھ یا ائرل ویو کے ذریعے اس باغ کی منفرد منطر کو دیکھا جاسکتا ہے…