
دو پریمیوں کی منفرد کہانی ۔۔ خاتون نے پیار پانے کیلئے اسلام بھی قبول کرلیا
ملک شفیق اور سارہ کی دوستی بہت پہلی ہوئی ۔ دوہزار تیس میں ملک شفیق ایم بی بی ایس کرنے کیلئے چین گئے
پڑھائی کے دوران سارہ سے ملاقات ہوئی۔ اور کشمیری نوجوان کو بھا گئی ۔۔ پھر ایم بی بی ایس کے بعد شادی کرلی ۔
سارہ کہتی ہیں ملک شفیق بہت اچھے انسان ہیں ۔ خوبصورت بھی ہیں ۔ ویسے بھی ہم پاکستانیوں کو اچھی نظر سے دیکھتے ہیں کیونکہ پاک چین دوستی کی کوئی مثال نہیں ۔
سارہ نے شادی کے بعد مذہب تبدیل کرکے اسلام قبول کیا۔ کہتی ہیں زندگی بہترین گزررہی ہے ۔
پاکستانیوں کی تعریف کرتے ہوئے سارہ نے کہا ہے کہ پاکستان لوگ نہایت ہمدرد ہیں ،
کشمیر بہت خوبصورت ہے اور میرا شوہر بھی کشمیری ہیں ۔ بہت اچھا لگ رہا ہے ۔ یہاں اپنا گھر محسوس ہورہا ہے ۔
ڈاکٹر شفیق کہتے ہیں چین کی لڑکیاں بہت اچھی ہیں ، فرینڈلی ہیں ۔ کسی نوجوان کو اگر موقع ملے تو ضرور چین کی لڑکی کے ساتھ شادی کرے۔