
راولپنڈی ۔۔۔ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا ہے کہ ایک مافیا پاکستان کی ترقی نہیں چاہتا ۔ اس مافیا کی کوشش ہے کہ عوام ترقی نہ کرے ۔اگر ایران کا سرحد مکمل بند کردیں تو مافیا کو فوج کیخلاف بات کرنے کا موقع ملے گا ۔
پریس کانفرنس کے دوران پاک فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ فوج کوشش کررہی ہے کہ غیر قانونی تجارت بند ہوجائے۔ہمیں چاہیے مافیا کو یک زبان ہوکر جواب دیں
سوال کرنے اور آگ لگانے والوں کو پہچانیں ۔ کسی بھی ملک میں سرحد مکمل بند نہیں کیا جاسکتا
انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ پاک فوج کےافسران و جوان ملک کے متوسط طبقے اور غریب خاندانوں سے آتے ہیں یہ اشرافیہ میں سے نہیں ہیں۔ ہر فوجی کی پہلی اور آخری ترجیح پاکستان ہے