
پاکستان کے سینئر اداکار راشد محمود نے ایک بار پھر وطنِ عزیز سے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے حال دل بیان کیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر دوسری زندگی مل جائے تو پاکستان کے بجائے کسی اور ملک میں پیدا ہونا چاہوں گا۔ اس ملک میں پیدا ہونے کے بعد جو میں اب تک برداشت کر چکا ہوں ، لگتا ہے اب اگلے جنم میں، میں مزید عذاب سے بچ جاؤں گا۔
اداکار نے کہا کہ اگر مجھے ایک اور زندگی مل گئی تو مجھے لگتا ہے کہ مجھے کسی اور ملک میں پیدا ہونا چاہیے اور میں یہ باتیں صرف انفرادی حیثیت سے نہیں بلکہ قومی جذبے سے اور پوری قوم کی جانب سے کر رہا ہوں۔
اس سے قبل راشد محمود کی ایک ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں وہ 45 ہزار کا بجلی کابل دیکھ کر شدید غصے کا اظہار کررہے تھے اور بل کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ارباب اختیار کو کھری کھری سناکر آبدیدہ ہوگئے تھے۔