
دس سالہ ماروا مصری لڑکی ہے۔ غربت کی وجہ سے وہ سکول نہ جاسکے ۔ وہ اسوان میں ننگے پاوں سڑکوں پر ٹشو بیچتی ہے ۔
حال ہی میں میگڈی یعقوب ہارٹ چیریٹیبل فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام یہاں بچوں کی میراتھن ریس کا انعقاد ہوا اور ماروا بھی یہ ریس دیکھنے گئی۔
ریس شروع ہوئی تو ماروا ریس کا انعقاد کرنے والے منتظمین کی طرف بھاگی اور معصومیت کے ساتھ میراتھن میں شرکت کرنے کو کہتی رہی حالانکہ اس کے پاس 200 پاؤنڈ کی شرکت کی فیس نہیں تھی، نہ جوتے یا کھیل حصہ لینے کے لیے وردی لیکن وہ جیتنے کی خواہش رکھتی تھی۔
منتظمین نے اسے ایک بچے کے طور پر کھیلنے کے حق سے محروم نہیں کیا، وہ ننگے پاؤں بھاگی کیونکہ وہ اپنے ٹشوز بیچنے کے لیے سڑکوں پر بھاگنے کی عادی تھی۔
وہ اس طرح بھاگی جیسے وہ اپنے چھوٹے سے خواب کے ساتھ فنش لائن کو گلے لگائے۔
سب حیران رہ گئے جب وہ پہلی پوزیشن پر آئی اور سب کی حیرت اور تالیوں کے درمیان اور ریکارڈ نمبر کے ساتھ گولڈ میڈل جیتا۔