
یہ گاؤں گزشتہ 1300 سالوں سے سمندر پر تیرتا ہوا ہے اور دنیا کی واحد عائم بستی ہے۔ اس کمیونٹی کے افراد کو تانکا یا تانکا لوگ کہا جاتا ہے اور ان کی تعداد تقریباً 7000 ہے۔ چینی اور برطانوی انہیں بعض اوقات "سمندری خانہ بدوش” بھی کہتے ہیں۔
ان کے گھر سمندر پر تیرتے ہیں۔ یہ کشتیاں رہائشی کمروں، باورچی خانوں اور حماموں سے لیس ہیں۔ شادی کی تقریبات سے لے کر جنازے تک، ہر چیز ان کشتیوں پر منعقد ہوتی ہے۔ تانکا قبیلے کی مکمل زندگی پانی اور مچھلیوں کے گرد گھومتی ہے۔
اس قبیلے کے افراد زیادہ تر مچھلی پکڑنے کے کاروبار میں مشغول ہیں۔ جبکہ بہت سے لوگ نمک کی صنعت میں کام کرتے ہیں، کچھ افراد سمندر میں موتی کی تلاش کے لیے غوطہ خوری کرتے ہیں۔ یہ مانا جاتا ہے کہ تانکا لوگوں نے گزشتہ 1300 سالوں سے زمین پر قدم نہیں رکھا۔