
یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب خواتین فٹبال ورلڈ کپ کوالیفائر میچ کھیلا جا رہا تھا۔ایرانی خواتین نے یہ میچ پینلٹی شوٹ آؤٹ میں دو کے مقابلے میں چار گول سے جیتا۔
ایرانی گول کیپر نے جب دو ایسے گول روکے جو بظاہر کسی خاتون کے لیے روکنا مشکل نظر آ رہے تھے،تو اس پر لوگوں نے چہہ مگویاں شروع کر دیں کہ یہ مرد ہے ۔
فٹ بال ایسوسی ایشن نے اس پر نوٹس لینے اور معاملے کی تحقیقات کرنے کو کہا۔
دوسری جانب ایرانی فٹبالر کا کہنا ہے کہ میں خاتون ہوں،اور یہ صرف مخالفین ہماری ٹیم کو ہرانے کے لیے کر رہےہیں ۔