
بانی پی ٹی ائی نے شیر افضل مروت کی واپسی کے لئے آمادگی ظاہر کردی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی چئیرمین ایک ہفتے میں نوٹیفیکیشن کو ریویو کرنے پر آمادہ ہو گئے ۔عمران خان نے غیر رسمی گفتگو میں کہا کہ شیر افضل مروت کی سعودی شہزادے کے بارے میں بیان ناقابل برداشت ہے۔۔۔۔ شیر افضل مروت کا یوٹرن والے بیان اور پارلیمنٹ میں غیر ضروری بیان پر بانی چیئرمین سخت نالاں نظر آئے ۔۔۔۔انہوں نے کہا کہ پارٹی رہنما کی اس طرح کے بیانات کو کبھی برداشت نہیں کرسکتا ۔۔۔۔بانی چیئرمین کا کہنا تھا کہ شیر افضل مروت کو ابھی پارٹی سے نکالا تو یہ ہمارے خلاف استعمال ہوسکتا ہے، ایک ہفتے کے اندر نوٹیفیکیشن کا از سر نو جائزہ لوں گا ۔۔۔۔۔۔۔