
فوج بات نہیں کرنا چاہتی تو نہ کرے، ہم بھی بات نہیں کریں گے۔۔ ہم فارم 47 والی حکومت سے کسی صورت بات نہیں کریں گے۔ بانی پی ٹی آئی نے سانحہ 9 مئی پر مشروط معافی کا اعلان کر دیا۔۔۔۔ بانی پی ٹی آئی نے کمرہ عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں کہا کہ آئی ایس پی آر نے کہا ہم 9 مئی پر معافی نہیں دیں گے تو ہم بھی معاف نہیں کریں گے، ظلم ہمارے ساتھ ہوا،ہمارے 10 ہزار لوگوں کو جیل میں ڈالا گیا، ہمیں الیکشن نہیں لڑنے دیا گیا ہمارے پارٹی پر پابندی لگائی گئی۔ ہم سانحہ 9 مئی کے متاثرہ ہیں ہم انصاف چاہتے ہیں، ہم نے چیف جسٹس سے بھی کہا انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہوئی ہے، مجھے رینجرز کی جانب سے اغواء کیا گیا، سپریم کورٹ نے کہا یہ غیر قانونی ہے، آئی ایس پی آر اپنے اعمال دیکھیں۔۔۔ مشرف نے نواز شریف، آصف زرداری کے کیسسز دیکھائے، ان کو این آر او ٹو دیا گیا۔ نواز شریف اور آصف زرداری کے 1100 ارب روپے کے کیسسز معاف کیئے گئے