کفن بھی ادھار نہیں لینا… گوجرانوالا میں فوت ہونے والے غریب شخص کی وصیت۔

0

پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں گزشتہ روز ایک فوتیگی ہوئی، مرنے والا شخص بیمار اور جاب لیس تھا، 3 چھوٹے بچے تھے، میاں اور بیوی دونوں نے اپنے بہن بھائیوں اور عزیزوں سے یہ کہہ کر پیسے مانگنے کی کوشش کی بیماری سے نکلتے ہی پیسے لوٹا دینگے، مگر کسی نے کوئی تعاون نہ کیا، مرنے والے نے اپنے سگے بھائی کو اپنے اک مشترکہ دوست کے ذریعے بھی اپنی بیماری کا بور مجبوری کا پیغام بھجوایا (وہ بھائی ویل آف ہے) مگر اس بڑے بھائی نے اس مشترکہ دوست کو پہچاننے سے انکار کر دیا۔ ہر طرف سے مایوس ہو کر جب مرنے والا کا وقت آخرت قریب آیا تو اس نے اپنی بیوی کو وصیت کی کہ میرے مرنے کے بعد کسی سے کفن کے پیسے بھی نہ لینا اور میں جن کپڑوں میں ہوں مجھے انہی میں دفنا دینا کیونکہ میں نہیں چاھتا کہ میں ان لوگوں کے پیسوں کا کفن پہنوں جو مجھے جیتے جی کچھ دینے کے روادار نہیں تھے، گزشتہ روز اس شخص کی وفات پر رشتے دار کفن دفن اور روٹی دینے کے لئے لڑتے رہے مگر مرنے والے کی بیوی نے وصیت کے عین مطابق اپنے مرنے والا شوہر کا اک پرانا سفید سوٹ نکالا اور میت کو غسل دینے کے بعد وہ پہنا کر اس میت کی بڑے قبرستان میں تدفین کر دی گئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.