
آزادکشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد کے علاقے ہیر کٹلی میں نوجوان پر قاتلانہ حملہ کرنے والے پانچ ملزمان کی شناخت ہوگئی مگر پولیس ایف آئی آر کے باوجود ملزمان کو گرفتار کرنے میں کترارہی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق چھ اگست کو زیارت گلی ہیر کٹلی کے مقام پر پانچ چھے اوباش لڑکوں نے مقامی نوجوان خواجہ احتشام احمد پر حملہ کیا ۔ ملزمان لوہے راڈ سے مسلح تھے،قتل کی نیت سے خواجہ احتشام کی دوکان پر حملہ آور ہوئے اور اسے تشدد کا نشانہ بنایا جس کی وجہ سے مضروب کی ناک کی ہڈی فریکچر ہوئی اور جسم پر متعدد جگہوں پر زخم آۓ۔
موقع پر موجود دکانداوں کی مداخلت پر ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔بعد میں واقعہ کی رپورٹ تھانہ پولیس کہوڑی میں ایف آئی آر درج ہوئی مگر تین روز گزرنے کے باوجود ملزمان کی گرفتاری عمل میں نہ لائی جا سکی۔
معلوم ہوا ملزمان سیاسی اثر ورسوخ رکھتے ہیں اور گروہ کے کچھ نوجوان محکمہ پولیس کے ملازموں کے بیٹے ہیں اور
متاثرہ نوجوان کے اہلخانہ نے ایس ایچ او تھانہ کہوڑی سے ملزمان کو گرفتاری کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر ملزمان کی جلد گرفتاری نہ ہوئی تو مظفرآباد میں دھرنا دیں گے ۔۔۔