ایک اور بھارتی کرکٹر نے کشمیری لڑکی سے شادی کرلی
بھارت کے نوجوان کرکٹر شہباز احمد اس وقت سرخیوں میں آیا جب وہ جنوبی کشمیر کے کولگام گاؤں میں ایک روایتی شادی کی تقریب میں ایک کشمیری لڑکی ڈاکٹر شائستہ امین کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ دلہن کی رہائش گاہ پر منعقد ہونے والے اس پروگرام نے بہت سے لوگوں کے دل موہ لیے، جب کہ خوشی کی تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں۔ ڈاکٹر شائستہ اور شہباز احمد کی شادی کا استقبالیہ 10 اگست کو طے ہے۔
سری نگر میں مقیم ڈاکٹر شائستہ امین نے بیچلر آف یونانی میڈیسن اینڈ سرجری کیا ہوا ہے۔ انتیس سالہ شہباز احمد رانجی ٹرافی میں بنگال کے لیے اور انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں سن رائزرز حیدرآباد کے لیے کھیلتے ہیں۔ انہوں نے 2022 میں ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے لئے بھی ڈیبیو کیا۔
محمد شہباز کے علاوہ سرفراز خان ایسا بھارتی کرکٹر ہے جس کی بیوی کشمیری ہے اور ان کی شادی ایک سال قبل ہوئی تھی ۔